۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت‌الله استادی

حوزہ / جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن نے کہا: تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کا راستہ معارف اہلبیت علیہم السلام کا احیاء ہے اور اس سلسلے میں دینی مدارس کا کردار بہت اہم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نامور عالم دین اور دینی علوم کے استاد آیت اللہ رضا استادی نے شہر قم میں مدرسہ امام موسی کاظم علیہ السلام کے کانفرنس ہال میں "امناء الرسول" نامی بین الاقوامی فیسٹیول میں خطاب کرتے ہوئے کہا: پہلے دن سے ہی اسلام کے دشمن موجود تھے۔ ان کا ہدف یہ تھا کہ اہلبیت علیہم السلام نہ ہوں اور اگر ہوں بھی تو ان کے مکتب میں تحریف کر دی جائے یا وہ اہلبیت علیہم السلام اور لوگوں کے درمیان جدائی ایجاد کر دیں۔

آیت اللہ استادی نے کہا: دینی مدارس کی سب سے بڑی خدمت یہ ہے کہ طول تاریخ میں دینی مدارس نے ان سب چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: معارف اہلبیت علیہم السلام کے احیاء کے ذریعہ ہی تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

جامعہ مدرسین (اساتذہ کی انجمن) کے ممبر نے کہا: آج دنیا میں اسلاموفوبیا پھیلانے کا مقصد اسلام کو نابود کرنا ہے۔

انہوں نے کہا: آج معارف اہلبیت علیہم السلام میں سے جو کچھ بھی ہمارے پاس ہے وہ دینی مدارس کے ہی سبب ہے۔

آیت اللہ استادی نے آخر میں کہا: آج اسلام پر دشمن کی یلغار ہے بس ہمیں لوگوں کو اسلام سے دور نہیں ہونے دینا چاہیے۔ اس سلسلہ میں حوزہ علمیہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ہمارا عمل اور کردار ایسا ہونا چاہئے کہ لوگ علماء سے دور نہ ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .